خضدار ( ہمگام نیوز ) خضدار کے علاقے بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما نوابزادہ امان اللہ خان زرکزئی قاتلانہ حملے میں نواسا اور ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق خضدار کے تحصیل زہری میں نواب امان اللہ خان زرکزئی کے قافلے پر رات گئے حملہ ہوا ہے-
حملے میں نواب امان اللہ زرکزئی اور ان کے دیگر دو ساتھی جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ان کا 14 سالہ نواسا مردان زرکزئی بھی شامل ہے-
نواب امان اللہ خان زہری کا قافلہ بلبل علاقے سے نورگامہ کی طرف جارہاتھا کہ بلبل علاقے سے تھوڑے فاصلے پر کریش پلانٹ کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و دیگر انتظامی افیسران لیویز فورس کے ہمراہ تحصیل زہری روانہ ہوگئے ہیں-
جبکہ تحصیل زہری میں پہلے سے موجود لیویز اور دیگر سیکورٹی فورسز اہلکار علاقے میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں-


