Homeخبریںامریکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے کے...

امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے: ایلچی ایلیوٹ ابرامز

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے ایلچی ایلیوٹ ابرامز کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے۔

ابرامز کا کہنا تھا کہ “ہم آخری حد تک دباؤ ڈالیں گے یہاں تک کہ ایران اپنا رویہ تبدیل کر لے، واشنگٹن کسی بھی ایرانی خطرے کے لیے تیار ہے”

امریکی نمائندے نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تہران پر پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں یورپی ممالک تعاون کریں گے۔ انہوں نے باور کرایا کہ یورپی حلیفوں نے واشنگٹن کو مایوس کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پیر کے روز ایرانی وزارت دفاع اور ان شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا جن کا ایرانی جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں کردار ہے۔

ابرامز کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ ایرانی نظام دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، حالیہ پابندیاں ایران پر ہتھیاروں کی زیادہ وسیع پابندی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے پیر کے روز زور دے کر کہا کہ ان کا ملک ایران کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ دنیا کو بیسلٹک میزائلوں کے خطرے سے دوچار کر دے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں ایرانی برآمدات اور 27 ادارے اور شخصیات شامل ہیں۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ جوہری معاہدے میں گہری خامیاں پائی جاتی ہیں۔

امریکی خصوصی ایلچی کے مطابق اگر ایران خود پر سے پابندیاں ختم کرانا چاہتا ہے تو اسے ایک نارمل ریاست کے طور پر پیش آنا ہو گا۔

Exit mobile version