جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںامریکا سے مزاکرات اور تصادم دونوں کے لیے تیار ہیں: کم جونگ...

امریکا سے مزاکرات اور تصادم دونوں کے لیے تیار ہیں: کم جونگ آن

پیانگ یانک(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کا کہنا ہے کہ ہم امریکا سے تصادم کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کے اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں اور امریکا سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں تاہم شمالی کوریا کو بالخصوص اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے امریکا سے تصادم کیلیے تیار رہنا چاہیے۔

شمالی کوریا نے اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور’دشمن پالیسی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کا یہ کہنا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو سفارتکاری یا سخت پابندیاں لگاکر ڈیل کرلیں گے، بہت بڑی بھول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز