دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںامریکا میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں...

امریکا میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں 2 لاکھ 10 ہزار تارکین گرفتار

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک ماہ کے دوران غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں دو لاکھ دس ہزار تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں دو لاکھ دس ہزار افراد کو غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد پار کر کے امریکا داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ تعداد پچھلے بیس برس میں کسی بھی مہینے کی بلند ترین سطح ہے، اس برس مارچ میں گرفتار کیے جانے والے افراد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے برس مارچ میں یہ تعداد ایک لاکھ 69 ہزار کے قریب تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز