چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںامریکا میں فائرنگ سے سات زخمی، تین کی حالت نازک

امریکا میں فائرنگ سے سات زخمی، تین کی حالت نازک

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے پارک میں ایک کار شو کے دوران فائرنگ سے کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کے روز لاس اینجلس کے جنوب میں 32 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔
لاس اینجلس پولیس نے اس بارے میں کہا ہے کہ ‘ فائرنگ کا یہ واقعہ سان پیڈرو کے پیک پارک میں سہ پہر تین بج کر پچاس منٹ پر پیش آیا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ یہ فائرنگ کا ایک ایسا واقعہ نہیں ہے جسے براہ راست فائرنگ کا متحرک نام دیا جا سکے۔ ‘
پولیس کے مطابق سات افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آیا ہے۔ دریں اثنا فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ایک کار شو کے دوران ہوا۔ جس میں زخمی ہونے والوں میں سے کم از کم تین افراد کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز