دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںامریکا نے پیوٹن کی بیٹیوں پر پابندی لگادی

امریکا نے پیوٹن کی بیٹیوں پر پابندی لگادی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر جارحیت کے حوالے سے امریکا نے روسی اشرافیہ بشمول صدر پیوٹن اور ان کی بیٹیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پیوٹن کی دونوں بیٹیاں مختلف اہم اداروں کے سربراہ ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے بدھ کو صدر پیوٹن کی دونوں بیٹیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، جن کے بارے میں زیادہ معلومات کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینا تیخونووا ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی سربراہ ہیں جو روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرتی ہے جبکہ دوسری بیٹی ماریہ ورونوٹسوا سرکاری فنڈز پر چلنے والے جینیاتی تحقیق کے پروگراموں کی سربراہی کرتی ہیں۔
ایک سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن کے اثاثے ان کے خاندان کے افراد کی آڑ میں چھپائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز