Homeخبریںامریکا کارروائیوں کیلئے پڑوس میں رہنا چاہتا ہے، افغان طالبان

امریکا کارروائیوں کیلئے پڑوس میں رہنا چاہتا ہے، افغان طالبان

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کارروائیوں کیلئے ہمارے پڑوس میں موجود رہنا چاہتا ہے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں اجنبی فوجیں بے امنی اور جنگ کا اصل سبب ہیں۔

زرائع کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک سے مطالبہ ہے کہ کسی کو موقع فراہم کرنے کی اجازت نہ دیں، اگر ایسا کیا گیا تو یہ تاریخی غلطی و رسوائی ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے مزید کہا ہے کہ افغان مسلم و مجاہد قوم اس طرح کی گھناؤنے اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہے گی۔افغان طالبان کا جاری کیئے گئے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اس طرح ہوا تو مشکلات کی ذمے داری غلطیاں کرنے والوں پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز