یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںامریکا کا ایران سے یونانی آئل ٹینکرز فوراً چھوڑنے کا مطالبہ

امریکا کا ایران سے یونانی آئل ٹینکرز فوراً چھوڑنے کا مطالبہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے خلیج فارس میں پکڑے گئے 2 یونانی آئل ٹینکرز فوراً چھوڑنے کامطالبہ کیا ہے۔

 

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران پکڑے گئے 2 یونانی بحری جہازوں کو ان کے عملے کے ساتھ فوری طور پر رہا کرے۔

 

انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے علاقائی،عالمی سلامتی کیلئے خطرات ناقابل قبول ہیں۔

 

واضح رہے کہ ایران نےگزشتہ ہفتے خلیج فارس میں 2 یونانی آئل ٹینکرز عملے سمیت پکڑ لئے تھے۔

 

اس سے قبل یونان میں ایرانی آئل ٹینکر پکڑے جانے کا واقعہ بھی ہوا تھا جس پر ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز