سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںامریکا کا بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں غیر معینہ مدت...

امریکا کا بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ نے ملک میں آنے والے بھارتی شہریوں سمیت دوسرے غیر ملکیوں کے سفری داخلے پر غیر معینہ مدت تک پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکا جانے کے خواہش مند تمام غیر ملکیوں کو ویکسین سے مشروط کردیا ہے –

اطلاعات کے مطابق امریکا میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکیوں کو منظور شدہ ویکسین لگوانی لازمی ہوگی اور انہیں ایئرپورٹ پر اپنا ویکسین سرٹیفیکٹ بھی دکھانا ہوگا، جس کی تصدیق کے بعد انہیں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکا آنے والے تقریباً تمام  غیر ملکیوں کو کرونا ویکسین لگوانے کا پابند کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے چین، شین گین، برطانیہ، آئرلینڈ، برازیل، جنوبی افریقا اور بھارت پر سفری پابندیاں غیرمعینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا میں مسافروں کو امریکا روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز