پنجشنبه, مې 8, 2025
Homeخبریںامریکا کا شام کے مشرقی علاقے پر فضائی حملہ، حملے میں 5...

امریکا کا شام کے مشرقی علاقے پر فضائی حملہ، حملے میں 5 جنگجو ہلاک، جبکہ متعدد زخمی-

دمشق(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا نے شام میں عراقی سرحد کے قریب ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا حملے میں 5 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے-

پینٹاگون کا کہنا ہے ان ٹھکانوں سےعراق میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے ہو رہے تھے۔

پینٹاگون کا مزید کہنا ہے کہ فضائی کارروائی امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر کی گئی ہے۔

شام کی سرکاری ثنا نیوز ایجنسی کے مطابق حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے ٹرمپ کے بعد ایرانی ملیشیاوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ ایک جانب ایران سے ایٹمی معاہدے کیلئے مذاکرات پر زور دے رہا ہے اور دوسری جانب ایرانی نواز ملیشیاوں پر بمباری میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز