دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںامریکا کی دو معروف دوا ساز کمپنیوں ’موڈرینا اور مرک انشورنس‘ نے...

امریکا کی دو معروف دوا ساز کمپنیوں ’موڈرینا اور مرک انشورنس‘ نے دو مختلف فارمولوں پر مبنی ایک طاقتور ویکسین بنانے پر اتفاق کرلیا۔

 

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) موڈرینا کمپنی نے پہلے سے ہی اسکن کینسر سمیت دیگر کینسر کے مرض کو ختم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے والی ویکسین ’ایم آر این اے 4157‘ (mRNA-4157) بنائی تھی جو کہ انسانی مدافعتی نظام میں شامل ’ٹی سیلز‘ نامی خلیات کو مضبوط بناکر کینسر سے متاثر سیلز کو نشانہ بنانے کے اہل بناتی ہے۔

 

اسی طرح ’مرک انشورنس‘ نے بھی ’ کیٹرڈا‘ (Keytruda) نامی ویکسین بھی تیار کر رکھی ہے جو کہ انسانی مدافعتی نظام میں اینٹی باڈیز یعنی سفید خون کے ایسے طاقتور اجزا بناتی ہے جو کہ ٹی سیلز کو کینسر کے سیلز پر حملہ کرنے سے روکنے والے سیلز کو بلاک کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں کمپنیوں نے 12 اکتوبر کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر ایک طاقتور ویکسین نہ صرف تیار کریں گی بلکہ وہ اس کی فروخت بھی مشترکہ طور پر کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز