Home انٹرنشنل امریکہ،روس اور جرمنی نے اپنے شہروں کو لبنان کے سفر سے منع...

امریکہ،روس اور جرمنی نے اپنے شہروں کو لبنان کے سفر سے منع کر دیا

0
xr:d:DAFo9OqXPO0:44,j:7914347332106950456,t:23071807

بیروت (ہمگام نیوز) لبنان میں امریکی سفارت خانے کے بیان میں لبنان کے لیے موجودہ سفری انتباہ پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان میں لبنان میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان کے جنوب اور لبنان شام سرحدی لائن یا پناہ گزین کیمپوں میں نہ جائیں۔

بیروت میں روس کے سفیر الیگزینڈر روداکوف نے “رشیا 24 ٹیلی ویژن چینل کو اپنے بیان میں مشورہ دیا کہ اگر ممکن ہو تو روسی شہریوں کو لبنان کا سفر ملتوی کر دینا چاہیے۔

روداکوف نے کہا کہ وہ لبنان میں رہنے والے روسیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ہم صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اپنے تمام شہریوں کو مندرجہ ذیل مشورے دیتے ہیں؛ ہیں کہ اگر وہ کسی چیز سے پریشان یا خوفزدہ ہیں تو یہ وقت ہے کہ دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ۔

گزشتہ سال 8 اکتوبر سے لبنان-اسرائیل سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں حالیہ شدت اور اسرائیل کے حالیہ اعلان کے بعد اس نے لبنان کے خلاف بڑے حملے کے آپریشنل منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد خطے میں تنازعات میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

حال ہی میں مقدونیہ، کینیڈا، جرمنی اور ہالینڈ نے اپنے شہریوں سے لبنان چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کویت نے بھی اپنے شہریوں سے 21 جون کو لبنان نہ جانے کی درخواست کی ہے۔

Exit mobile version