چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںامریکہ اور برطانیہ کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے...

امریکہ اور برطانیہ کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن /لندن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

امریکی سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمرشل پروازوں کے ٹکٹ نہ خرید سکنے والوں کو قرضہ بھی دیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز