چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکہ ایران سے تیل کی درآمد کو مکمل طور پر ختم کرنا...

امریکہ ایران سے تیل کی درآمد کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فرینک فیننن

واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) بین القوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکہ نے ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی درآمد روک دیں بصورت دیگر ان ممالک کو بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکہ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو دی گئی عارضی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خام تیل کی قیمت 3.2فیصد اٖضافے کے بعد 74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو یکم نومبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کی ٹیم پر واضح کر دیا تھا کہ وہ یہ چھوٹ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے 2015 میں یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کر کے ایران سے خام تیل کی درآمد سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ تاہم گذشتہ سال نومبر میں آٹھ ممالک کو چھ ماہ تک ایرانی تیل درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ان ممالک میں چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، یونان، اٹلی، ترکی اور تائیوان شامل تھے۔چین اور بھارت ایران سے تیل درآمد کرنے والے بڑے خریدار ہیں یہ دونوں ممالک لابنگ کر رہے تھے کہ تیل کی درآمد کے معاملے پر توسیع ہو کر ہمیں رعایت مل جائے لیکن حالات کو دیکھ کر لگتا ہے امریکہ اب مزید رعایتیں دینے کیلئے تیار نہیں ۔رپورٹس کے مطابق امریکہ کا اتحادی ملک جنوبی کوریا بھی اس پابندی سے شدید متاثر ہوگا جس کی صنعت کا بڑا حصہ ایرانی خام تیل پر انحصار کرتا ہے۔ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کلن کا منگل کو ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ امریکہ ترکی کو ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔واضع رہے امریکہ کی طرف سے مشرق وسطی میں موجودہ ایرانی ملا رجیم کی شرپسندانہ سیاست کو لگام دینے کیلئے مکمل کمر بستہ نظر آرہا ہے،جس میں ایران پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد ڈکلیئر کرنا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز