چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہے:صدر ولادیمیر پیوٹن

امریکہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہے:صدر ولادیمیر پیوٹن

ماسکو (ہمگام نیوزڈیسک ) روس نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے معاملے پر وارننگ دیا ہے۔ ماسکو سے جاری ہونے والے بیان میں روسی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی کے خطے پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات سے خطے میں امن کا توازن بگڑ جائے گا اوراس کے ہولناک نتائج سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ ڈرون مار گرائے جانے کے بعد امریکا نے ایران کیخلاف جوابی کاروائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈر ٹرمپ نے محکمہ دفاع پینٹاگون میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کو اگلے چند گھنٹوں میں جواب دیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے اپنے ایک عسکری ڈرون کو ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈرون آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہوا ہے۔ اس واقعے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور بات جنگ کے آغاز تک جا پہنچی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ڈرون گرا کر ایران نے سنگین غلطی کی ہے، اسے اپنے اس اقدام کی قیمت چکانا ہوگی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرون مار گرائے جانے کے بعد امریکا نے ایران کیخلاف جوابی کاروائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایرانی پاسداران کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز