شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںامریکہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے:چینی وزارت...

امریکہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے:چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(ہمگام نیوز ڈیسک) چین نے امریکہ کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے امریکہ کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلیے تباہ کن ہوگا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز