یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںامریکہ روس پرجوہری حملے کے لئے مشقیں کررہا ہے، روسی وزیر دفاع

امریکہ روس پرجوہری حملے کے لئے مشقیں کررہا ہے، روسی وزیر دفاع

ماسکو(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق روس نے امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ روس پرجوہری حملے کے لئے مشقیں کررہا ہے۔روس کی وزارت دفاع کے مطابق امریکا نے رواں مہینے روس پردوسمتوں سے جوہری حملہ کرنے کی مشقیں کیں۔ امریکی طیارے روسی سرحد کے 20کلومیٹراندرآئے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی مشقوں گلوبل تھنڈر میں شامل10امریکی بمبارطیاروں نے مشرقی اورمغربی سمت سے روس پرجوہری حملے کی مشق کی۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں کی مشقیں عالمی قوانین اورپروٹوکول کے مطابق تھیں۔روسی الزامات کے بعد امریکا اورروس کے اعلی فوجی حکام کے درمیان رابطہ ہوا تاہم ان کی گفتگوکی تفصیل منظرعام پرنہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز