سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںامریکہ: سرکاری عمارت میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

امریکہ: سرکاری عمارت میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک

ورجینیا ( ہمگام نیوز ڈیسک )امریکہ کی ریاست ورجینیا میں شہری سہولیات کی سرکاری عمارت میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں 12 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے جمعے کو اپنے دفتر میں اچانک دیگر ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق حملہ آور نے سب سے پہلے میونسپل دفتر کے باہر گاڑی میں سوار ایک شخص کو گولی ماری جس کے بعد وہ دفتر میں داخل ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہوتے ہی چیخ و پکار شروع ہو گئی اور لوگ بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ سے بچنے کے لیے اس نے ایک میز دروازے کے آگے رکھ دیا اور دعائیں کرنے لگا کہ حملہ آور اس کمرے میں داخل نہ ہو اس دوران پولیس بھی پہنچ گئی اور اس نے حملہ آور کو ہلاک کیا۔پولیس سربراہ جیمز سرویرا کے مطابق حملہ آور شہر کی سرکاری تعمیرات کے محکمے کا ملازم بھی رہ چکا ہے۔40 سالہ حملہ آور ‘ڈی وائن کریڈوک’ کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا، اور اس نے یہ اقدام بدلہ لینے کی غرض سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز