تہران ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر اطلاعات محمد جواد آزری جارومی نے امریکی صدر کی ابوبکر البغدادی کی ہلاکت پر رد عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف اپنے بنائے گئے لوگوں کو ہلاک کرسکتا ہے یہ کوئی بڑی خبر نہیں ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔
یاد رہے ایران ہر وقت امریکہ پر داعش کے بنانے کا الزام عائد کرتا رہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کو وجود میں لانے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ تاہم اس حوالے سے نہ کبھی ثبوت منظر عام پر لائے گئے اور نہ ہی کبھی کو تفصیلات سامنے لائے۔