جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںامریکہ مسعوداظہر کوسیکورٹی کونسل میں بلیک لسٹ کرنے کی ایک بار پھرتیاری

امریکہ مسعوداظہر کوسیکورٹی کونسل میں بلیک لسٹ کرنے کی ایک بار پھرتیاری

نیویارک(ہمگام نیوزڈیسک)امریکا نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون کے ساتھ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستانی حمایت یافتہ ‘جیش م’ کے بانی مسعود اظہر کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لیے قرارداد تیار کر لی ہے۔ چین نے ایسی ہی ایک گزشتہ قرارداد کو روک دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی امریکی قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان کو فراہم کیا گیا۔

مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق اس قرارداد کو امریکا کے علاوہ برطانیہ اور فرانس کی حمایت بھی حاصل ہے۔سکیورٹی کونسل سے قرارداد کی منظوری کی صورت میں ‘جیش م’ کے بانی مسعود اظہر کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا جائے گا، ان کے اثاثے منجمد اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی جائیں گی۔امریکا، فرانس اور برطانیہ کی حمایت یافتہ اس قرارداد کے مسودے میں یہ بھی لکھا گیا کہ مسعود اظہر ‘جیش م’ کو ہتھیاروں کی فراہمی، ان کے لیے پیسے جمع کرنے، گروپ کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کرنے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز