پنجشنبه, اپریل 3, 2025
Homeخبریںامریکہ میں گرفتار ہونے والی حزب اللہ کے جاسوس نے اپنے جرم...

امریکہ میں گرفتار ہونے والی حزب اللہ کے جاسوس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا:

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق امریکا میں 63 سالہ مریم تومسن کے خلاف حزب اللہ کے لیے جاسوسی کے مقدمہ کی سماعت گذشتہ مارچ میں شروع کی گئی تھی۔واشنگٹن کی عدالت میں جاری کیس کی سماعت میں آج اس کی آخری پیشی ہے اور آج اسے عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم طہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے ایک لبنانی شہری جس کا تعلق حزب اللہ سے ہے کو عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔ مریم نے بتایا کہ حزب اللہ کے اس رکن نے اس سے شادی کا بھی وعدہ کیا اور اسے لبنان لے جانے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم اس نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا۔

مریم طہ نے بتایا کہ اس نے حزب اللہ کے لیے جاسوسی دسمبر 2019ء میں شروع کی۔ جنوری 2020ء کے دوران عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی القدس ملیشیا کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اس نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے بارے میں حزب اللہ کو معلومات فراہم کی تھیں۔

مریم طہ کو کمپیوٹر کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی اجازت حاصل تھی۔ اسے یہ اجازت اس وقت دی گئی جب وہ امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کی تفصیلات کے ترجمہ کے فرائض ادا کر رہی تھی۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ لبنانی حزب اللہ کو عراق میں امریکی فوج کے لیے مخبری کرنے والوں کے نام بھی دے چکی ہے۔

اس نے بتایا کہ ایک لبنانی شہری نے چند سال قبل اس سے ملاقات کی۔ اس نے شادی کرنے اور لبنان واپس لے جانے کا وعدہ کیا اور اس کے بدلے میں اس نے جاسوسی کی درخواست کی۔ اس نے لبنانی شخص کو حساس معلومات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور اسے اہم معلومات بھی فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز