نیورک (ہمگام نیوز)امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد زحمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولیسنز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
حکام کے مطابق ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہلکار موقعے پر پہنچ چکے ہیں۔
نیویارک میں آگ بجھانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ڈسٹرک مینہیٹن کے علاقے چیلسی میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق نو بجے سنائی دیا گیا ہے۔
امدادی کارکنوں کے مطابق زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔
چینی شاہدین کے مطابق دھماکہ رہائشی علاقے کے قریب سنائی دیا گیا اور اس کی آواز کافی بلند تھی اور دھماکے کے بعد لوگ یہاں وہاں بھاگتے دکھائی دیے گئے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک کوڑے دان میں ہوا۔پولیس ٹوئٹ پر شیئر کی جانی والی تصاویر سے متعلق تحقیقات کر رہے ہے۔
اس سے چند گھنٹے پہلے ہی نیو جرسی میں ایک پائپ بم کا دھماکہ ہوا ہے جہاں کچھ دیر قبل ایک فلاحی ادارے کی جانب سے منعقدہ دوڑ متں ہزاروں افراد شریک تھے۔ تاہم اس دھماکے میں کسی کے زحمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔


