چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکہ نے افغان حکومت کی درخواست پر چابہار پورٹ کو پابندیوں سے...

امریکہ نے افغان حکومت کی درخواست پر چابہار پورٹ کو پابندیوں سے مثتنی قرار دے دیا

کابل (ہمگام نیوزڈیسک) خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے افغان حکومت کی درخواست پر ایران کے زیر قبضہ چہابہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنی قراردے دیا۔جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاملات کے بیورو کے لئے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے کابل میں افغان وزیر داخلہ صلاح الدین ربانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چہابہار بندرگاہ کو امریکی پابندیوں سے مستثنی قراردینے کی افغان حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔

صلاح الدین ربانی ان کے ملک کو مسلسل مدد فراہم کرنے پر امریکی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ افغان امن مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے حصول کیلئے اندرونی اور علاقائی مفاہمت کا اہم کردار ہے۔ایلس ویلز اتوار کو کابل کے دورے پر پہنچے تھے اور اب تک وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز