واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) امریکا نے پاکستان کی جانب سے 31 نومبر 2009 کو کالعدم قرار دی جانے والی آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دی .تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان کا دیرینہ مطالبہ قبول کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی روح سے ممنوع قرار دیئے جانے والے قریبا پچھلے ڈیڈھ سالوں سے مختلف کاروائیوں میں ملوث بلوچ لبریشن آرمی کی بعض کاروائیوں کو عالمی مروجہ تسلیم شدہ قوانین کے خلاف ورزی کو جواز بنا کر بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔پاکستان کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کافی عرصے سے کی جا رہی تھی ,مگر بی ایل اے کی خفیہ اعلی قیادت عالمی قوانین کی اونچ نیچ سے کماحقہ واقفیت رکھنے کی وجہ سے اس تنظیم کی مسلح کاروائیاں اور پالیسیز کو اس زیرک بینی سے ترتیب دے کر بنا رکھی تھی ،کہ کہی بھی بلوچستان کے دشمنوں کے ہاتھوں کبھی بھی ایسا کوئی موقع ہاتھ نہیں آنے دیا،جہاں سے انھیں جواز بنا کر وہ اسے بلوچ قومی تحریک کے خلاف استعمال کرسکے۔ البتہ پچھلے کچھ عرصوں سے مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کو اندرونی و بیرونی محازوں کی سطح پر بعض جگہوں میں مختلف نوعیت کے بحرانوں میں مختلف قوتوں کی طرف سے اسے انتظامی و پالیسی مسائل کا شکار بناکے اسے مختلف سطحوں پر اس تنظیم کی ‘اساسی پالیسیز ‘ کے رخ کو موڑنے کوشش کی گئی،جس کا بی ایل اے کی اعلی قیادت نے بعض ناپختہ اور نقصان دہ فیصلوں کو بلوچ قومی تحریک کو مستقبل میں پیش آنے والے مسائل و دور رس نقصانات کا ادراک کرتے ہوئے ان فیصلوں کو بلوچ قوم کے سامنے اعلانیہ معطل کیا۔واضع رہے امریکہ نے جن کاروائیوں کو غیر قانونی بتا کر دہشتگرد کاروائی بنا کر پیش کیا گیا ہیں ،ان میں بلوچستان کے اندر صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور مارنے،اس کے علاوہ نومبر 2018 میں کراچی میں چائنیز کونسلیٹ پر ہونے والے حملے اور مئی 2019 میں گوادر پی سی ہوٹل پر حملے کو جواز بناکر امریکا کے ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا ہیں ۔ جبکہ امریکی حکومت نے آج ہی بی ایل اے کا نام فارن ایسٹس کنٹرول کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یوں آج سے بلوچ لبریشن آرمی امریکا میں ایک دہشت گرد تنظیم تصور کی جائے گی۔جبکہ امریکا کے اتحادی ممالک میں بھی بلوچ لبریشن آرمی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ہی جانی جائے گی۔ جبکہ اس تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر اب سے پابندی عائد ہوگی۔ یاد رہے امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی کے علاوہ جند اللہ کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔


