یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںامریکہ نے بگرام ایئر بیس خالی کر کہ افغان فورسز کے حوالے...

امریکہ نے بگرام ایئر بیس خالی کر کہ افغان فورسز کے حوالے کردیا.

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکہ کے دفاعی حکام کے کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے آخری فوجی دستوں نے افغانستان کی بگرام ایئر بیس کو خالی کر دیا ہے جو گذشتہ 20 سال سے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کا مرکز تھا۔

کابل کے شمال میں واقع اس وسیع و عریض فوجی اڈے کو ایسے وقت میں خالی کیا جا رہا ہے جب طالبان افغانستان کے متعدد علاقوں میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔

گیارہ ستمبر کو امریکہ میں سنہ 2001 میں ہونے والے حملوں کے 20 سال مکمل ہو جائیں گے۔ ان حملوں میں تین ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تقریباً اس وقت افغانستان میں ایک ہزار سے بھی کم امریکی فوجی رہ گئے ہیں ۔

بگرام اس بات کی علامت ہے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے۔ امریکی فوجی قوت کی علامت یہ اڈہ کبھی سوویت افواج کے زیر اثر تھا۔ اب افغان سکیورٹی فورسز کے لیے یہ چیلنج ہو گا کہ وہ شہر کے اندر اس شہر کو کیسے قابو میں رکھ سکتی ہیں۔

بگرام اہم ہے، علامتی طور پر بھی اور سٹریٹجک اعتبار سے بھی۔ ملک کے مختلف ضلعوں میں پیش قدمی کر رہے طالبان جنگجوؤں کی نظر اسی انعام پر ہے۔ گذشتہ اکتوبر بھی اس اڈے کے ارد گرد شہر کے لوگوں نے ہمیں بتایا تھا کہ طالبان اُن کے درمیان ہی ہیں۔

اس اڈے میں فوجی اثاثوں کا ایک خزانہ موجود ہے مگر یہی خزانہ طالبان کا اولین ہدف بھی ہے۔ کرپٹ کمانڈروں اور دیگر لوگوں کی بھی نظریں اس پر ہیں۔

وہ لاتعداد افغان جن کی زندگیاں اور روزگار اس فوجی اڈے سے منسلک تھے، وہ اب خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں اور ان کے لیے بگرام کا نیا باب فکر مندی کا باعث ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز