جمعه, اپریل 18, 2025
Homeخبریںامریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود فوج سمیت دفاعی فورسز اور پیٹریاٹ...

امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود فوج سمیت دفاعی فورسز اور پیٹریاٹ میزائلوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا.

پینٹاگون (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات اپنے فوج کی تعداد میں کمی کرنے کی تصدیق کی ہے۔

امریکہ نے فوجیوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ فضائی دفاعی فورسز اور وہاں نصب پیٹریاٹ میزائلوں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

امریکی فوجی دستے کم کرنے سے متعلق ایک رپورٹ معتبر جریدے وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہوئی تھی۔ اس رپورٹ کے مندرجات کی اب امریکی محکمہ دفاع کے صدر دفتر پینٹاگون نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں امریکی فوج میں کمی، ایئر ڈیفنس یونٹس اور وہاں نصب کئی میزائل بیٹریاں ہٹانے کے بارے میں ایک بیان پینٹاگون نے جمعہ اٹھارہ جون کو جاری کیا۔

فوجی دستوں میں کمی کی تفصیل
پینٹاگون کے مطابق خطے میں امریکی فوجی دستوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ایئر ڈیفنس یونٹس بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آٹھ پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں بھی ہٹا لی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ہر میزائل بیٹری سے منسلک سینکڑوں فوجی اور سویلین عملہ بھی منتقل کر دیے جائیں گے۔

عراقی علاقے تاجی میں تعینات امریکی فوجی روانگی کے لیے تیار
پینٹاگون کی ترجمان کمانڈر جیسیکا مکنلٹی نے واضح کیا کہ ہٹائے جانے والے فوجی یونٹوں کو دوسرے ممالک میں تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے اس فوجی تعیناتی کے لیے نئے ممالک کے نام بتانے سے گریز کیا۔

امریکی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کٹوتی کا فیصلہ خطے میں اتحادی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری سے کیا گیا۔

مکنلٹی نے یہ بھی کہا کہ خطے کی سکیورٹی صورت حال پر مسلسل نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ امریکی فوج کا طاقتور تشخص بھی بحال رکھا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق خطے کی سلامتی سے متعلق امریکی ذمے داریاں پوری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز