واشنگٹن (ہمگام نیوزڈیسک) امریکہ نے پاکستان پر مذہبی آزادی کی پامالی کا الزام لگا کر اسے بلیک لسٹ ڈکلیئر کر دیا۔امریکی وزارت خارجہ نے ایک سال پہلے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کانام تشویشناک ممالک کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر مذہبی آزادی کی پامالی کا الزام لگایا گیا۔بلیک لسٹ میں چین،سعودی عرب، ایران، بعض دیگر ملک شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بین الاقوامی ایکٹ برائے مذہبی آزادی 1998 کے تحت پاکستان سمیت سعودی عرب، چین، ایران، شمالی کوریا، برما، اریٹیریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔امریکہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقلیتوں سے روا سلوک پر پاکستان پر دباؤ بڑھانےکے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔