سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںامریکہ: وائٹ ہائوس کے نزدیک فائرنگ ، 1 شخص ہلاک 5 زخمی

امریکہ: وائٹ ہائوس کے نزدیک فائرنگ ، 1 شخص ہلاک 5 زخمی

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ کا واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہائوس سے صرف 2 سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ کولمبیا روڈ کی 14 ویں سٹریٹ میں اس واقعہ کے بعد فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش سمیت زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکی پولیس نے کہا کہ عینی شاہدین اور کیمرہ فوٹیج کی مدد سے معاملے کی مزید تفصیل جمع کی جا رہی ہے۔ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص پکڑا نہ جا سکا اور فائرنگ کے محرکات بھی معلوم نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز