چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکہ و اس کے اتحادی افواج نے شام پر حملے شروع کردیئے

امریکہ و اس کے اتحادی افواج نے شام پر حملے شروع کردیئے

(ہمگام ویب نیوز ) امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افواج کے پاس فوجی حملہ کے سوا کوئی اور چارہ نہ تھا۔اور شام کا ، دوما، پر کیمیائی حملہ کرنا اس کی بنیاد بنا،ٹرمپ نے کہا شام پر حملوں کا تسلسل برقرار رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران اور روس کو شام سے تعلقات پر متنبع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی حملوں پرشامی حکومت اور اس کے روسی اورایرانی اتحادیوں کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشارا الاسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ادھر برطانوی وزیراعظم نے بھی اپنی فوج کو شام میں حملے کی اجازت دے دی ہے۔ تھریسا مے کا کہنا ہے کہ شام پر حملوں کے سوا کوئی اور آپشن نہیں تھا۔ حملوں کا مقصد شامی حکومت کے کیمیائی ہتھیاروں کی طاقت کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کا مقصد شام میں حکومت کی تبدیلی ہےدوسری جانب جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ جرمنی شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا تاہم ان حملوں کی حمایت ضرور کرے گا۔ اس سے پہلے وہائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس ثبوت ہیں کہ شام نے دوما میں کیمیائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ شام کی فوج نے کم از کم 50 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔ فرانس نے شام کے خلاف بھر پور عالمی رد عمل کا مطالبہ کیا تھا۔ ایرانی حمایت یافتہ شیعہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سر براہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ شام میں اسرائیلی حملہ دراصل ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے مترادف ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران اور روس کو شام سے تعلقات پر انتباہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی حملوں پرشامی حکومت اور اس کے روسی اورایرانی اتحادیوں کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشارا الاسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ شام میں امریکی فوجی ایکشن جاری ہے، شام میں مخصوص فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملے برطانیہ اورفرانس کےساتھ مل کر کیا گیا ہے۔امریکا نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام پر حملوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شامی حکام نے بھی حملوں کی تصدیق کردی ہے۔شام کی سرکاری خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کے حملے کا جواب دے رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دمشق میں یکے بعد دیگر ے کئی دھماکے سنے گئے اور دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز