پنجشنبه, جنوري 9, 2025
Homeخبریںامریکہ و طالبان برائے راست مزاکرت کو مستردکرتے ہے،؛افغان چیف ایگزیکٹیو

امریکہ و طالبان برائے راست مزاکرت کو مستردکرتے ہے،؛افغان چیف ایگزیکٹیو

کابل (ہمگام نیوز ویب ڈیسک )افغان میڈیا اطلاعات کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کا انعقاد صرف افغان حکومت کی قیادت میں ہی ممکن ہے تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پیشرفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں جب کہ نیٹو اتحاد نے بھی اس امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ طالبان سے براہ راست مذاکرات کی خبروں پر سی ای او آفس سے تو ردعمل سامنے آگیا تاہم افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے ان اطلاعات پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ قطر میں موجود طالبان دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تاحال امریکی قیادت نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم رابطہ کرنے پر طالبان ان مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز