واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بل منظور کر لیا۔ امریکی سینیٹ میں یہ بل 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ 190 ارب ڈالر کی مدد سے ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کیا جائے گا۔
بل کے مطابق امریکی پیداوار اور تحقیق بڑھانے کے لیے 50 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے جائیں گے۔اس بل کو منظوری کے لیے اب ایوان میں پیش کیا جائے گا اور امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرو رسوخ کم کرنے کی کوشش کرے گی۔


