واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک )امریکا نے سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق افسر کو چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنادی۔سی آئی اے افسر کو امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی میں جاری خطرناک رجحان کے تحت کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی، قرار دیا گیا تھا۔62 سالہ کیون میلوری کو مارچ اور اپریل 2017 میں شنگھائی کے دوروں کے دوران چینی انٹیلی جنس ایجنٹ کو امریکا کی ‘ دفاعی معلومات ‘ 25 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔انہوں نے 5 مئی 2017 کو چینی ایجنٹ کو بھیجے گئے پیغام میں کہا تھا کہ ‘ آپ کو مقصد معلومات حاصل کرنا اور میرا مقصد ادائیگی حاصل کرنا ہے’۔کیون میلوری نے سینٹرل ایجنس ایجنسی کے افسر بننے سے قبل، امریکی فوج، اس کے بعد اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی سروس کے اسپیشل ایجنٹ کی خدمات سرانجام دی تھیں۔


