چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکہ کا پاکستان پرتمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی پر زور

امریکہ کا پاکستان پرتمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی پر زور

واشنگٹن(ہمگام نیوز) ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے ہندوستانی ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کے دوران پاکستان کی جانب سے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا بھی خیر مقدم کیا۔

نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی سویلین سیکیورٹی کی انڈر سیکریٹری سارہ سیویل نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بنا کسی تفریق اور رعایت کے کارروائی کرے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا، جبکہ ہندوستان کو بھی ممبئی حملوں کے حوالے سے انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے.

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر امریکا کو بھی صدمہ پہنچا ہے اور اس کے باعث امریکا اور ہندوستان دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں۔

سارہ سیویل نے اپنے خطاب کے دوران جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز