سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںامریکہ کو لاہور، پنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے اڈے تباہ...

امریکہ کو لاہور، پنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے اڈے تباہ کرنے کی دعوت پر علی وزیر کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کاروائی کا مطالبہ

 

( ہمگام نیوز )پی ٹی ایم رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کا امریکہ سے لاہور، پنڈی، اسلام آباد میں موجود دہشتگردی کے اڈے تباہ کرنے کی دعوت پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سپیکر قومی اسمبلی سے علی وزیر کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے علی وزیر کے سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو کے جواب میں علی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں اور آپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ اگر پی ٹی ایم کے علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے تو سپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ممبر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی ایم علی وزیر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پشتو میں تقریر کر رہے ہیں، پشتو میں وہ جو کہہ رہے ہیں اردو میں اس کا ترجمہ یوں ہے کہ تم (امریکہ) نے افغانستان کو تو تہس نہس کر دیا، پختونوں کو تباہ کر دیا، اب جب تک تم (امریکہ) دہشت گردی کے اڈے جی ایچ کیو، اسلام آباد، لاہور، پنڈی تباہ نہ کر دو، واللہ میں (علی وزیر) تمہیں آئندہ یہاں آنے نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز