کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے بگرام ایئر بیس میں امریکہ کی انخلاء کے بعد ہندوستانی افواج بھی اپنے ملک واپس روانہ ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی بگرام ایئر بیس چھوڑنے کے بعد ہندوستان نے بھی بگرام ایئر بیس کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی اہلکاروں کو لینے ہندوستان سے کارگو جہازC¹⁷ افغانستان پہنچ چکا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی طیارے نے تین پروازوں کے ذریعے سینکڑوں اہلکاروں کو واپس ہندوستان پہنچا دیا ہے۔
واضح رہے بس دو دن قبل ہی امریکی فوج نے بگرام ایئر بیس کو خالی کر کے افغان حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔


