واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی نکلنے کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کردیا ہیں ۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے امریکیوں کی واپس کے بعد طالبان ‘ممکنہ طور پر’ افغان حکومت کا کنٹرول حاصل کرلیں گے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان کے تناظرمیں کہا کہ ‘ممالک کو خود اپنا خیال رکھنا چاہیے، آپ صرف کسی شخص کا ہاتھ ہی تھام سکتے ہیں’۔کیا طالبان اقتدار میں آجائیں گے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ‘اس میں ممکنات کا دخل نہیں بلکہ ایسا ہوگا’۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘ہم افغانستان میں اگلے 20 برس تک نہیں رہ سکتے، ہم پہلے ہی گزشتہ 20 برس سے افغانستان کو تحفظ فراہم کررہے ہیں لیکن اگلے 20 برس نہیں’۔
امریکی صدر نے کہا کہ ‘آخر کار افغانوں کو خود ہی اپنی حفاظت کرنی چائیے ‘۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد افغان حکومت خود کو گوریلا جنگ سے بچا سکتی ہے، معلوم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم، میں اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہوں’۔
امریکی صدر نے کہا کہ ‘میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا’۔علاوہ ازیں پینٹاگون نے خبردار کیا تھا کہ اگر طالبان انٹرا افغان مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار نہیں کریں تو قطر دوحہ معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔