سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںامریکی اور اسرائیلی وفد کی ملاقات، اسرائیلی وفد کی ایرانی سرگرمیوں‌ پر...

امریکی اور اسرائیلی وفد کی ملاقات، اسرائیلی وفد کی ایرانی سرگرمیوں‌ پر گہری تشویش کا اظہار

 

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا کے دورے پر آئے اسرائیل کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹی بلنکن سے ملاقات کی۔ ایک قابل اعتماد زریعہ نے خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کو بتایا کہ اسرائیلی انٹلیجنس سروس (موساد) کے سربراہ اور واشنگٹن میں اسرائیل کے سفیر نے جمعرات کوامریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسرائیلی حکام نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر بے تحاشا تشویش کا اظہار کیا۔

اس ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن میں یہ اجلاس امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے درمیاں بات چیت کے بعد ہوا ہے، جس میں اسرائیلی وفد نے ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کی “آزادی” پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیل کیلئے مناسب اور قابل جواز ہوگا کہ ایران کے خلاف کارروائی کرے گا۔

اسرائیلی انٹلیجنس چیف ایلی کوہین
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی انٹلیجنس چیف ایلی کوہین نے ایران اور عالمی طاقتوں کو مسترد کیے جانے والے جوہری معاہدے کے بارے میں تل ابیب کی طرف سے جاری کردہ تنبیہ کی تھی۔ جمعرات کو اسرائیلی عہدیداروں نے کہا تھا کہ تہران کے ساتھ جنگ لازمی طور پر معاہدے کے احیاء کے بعد ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے سے علاحدگی کے بعد دوبارہ اس معاہدے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا نے سنہ 2015ء کو طے پائے سمجھوتےکی بحالی کے لیے ویانا میں یورپی اتحادیوں سے مذاکرات بھی شروع کر دیےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز