چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکی بحری بیڑاشام پر حملہ کرنےبحرروم پہنچ گئے۔

امریکی بحری بیڑاشام پر حملہ کرنےبحرروم پہنچ گئے۔

( ہمگام ویب نیوز ) میڈیا اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہ شامی ڈکٹیٹر روسی و ایرانی حمایت یافتہ صدر بشارالاسد کے مظالم سے شامی عوام کی زندگیوں کو معفوظ بنانے کی خاطر اپنے اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور حالیہ ’دوما کیمیائی حملے‘ کے ردِعمل پر غور کر رہے ہیں۔جبکہ فرانس کے صدرعمانویل ماکروں نے جمعرات کو کہا کہ فرانس کے پاس شواہد ہیں کہ شام کے شہر دوما میں گذشتہ ہفتے کیمیائی ہتھیار یا کم از کم کلورین کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ ہتھیار بشار الاسد کی حکومت نے استعمال کیے ہیں۔
مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں ہونے والی فوجی کارروائی میں ترجیحات پر توجہ دیں گے اور خطے کے استحکام کو برقرار رکھیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی بیڑا’یو ایس ایس ڈونلڈ کوک‘ بحر روم میں پہنچ چکا ہے۔ اس پر ’ٹوماھوک‘ طرز کے 60 میزائل نصب ہیں۔ اس کے علاوہ تین اور بحری بیڑے بھی بحرروم کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں۔’یو ایس ایس ہیر ایس ٹرومن‘ روجینیا سے بحروم کی طرف بدھ کو روانہ کر دیا گیا تھا۔شام پر ممکنہ حملہ، امریکا نے فوج اور اسلحہ بحر روم پہنچا دیا تاکہ مظلوم شامی عوام کو ڈکٹیٹر بشارالاسد کے مظالم سے نجات دلانے میں مدد کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز