واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے 3 اراکین ٹیڈ ایس یوہو، ایمی بیرا اور جیورج ہولڈنگ نے امریکی سیکریٹریز آف اسٹیٹ اور ٹریژری کو خط لکھ کر ان سے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کو پاکستان سے معاہدہ کرنے سے روکیں۔
امریکی کانگریس مین اراکین کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف IMF کا قرض پاک چین CPEC کے لیے چین سے لیے گئے قرض کو چکانے کے لیے استعمال کرے گا.واضح رہے کہ اب تک معاشی بحران سے نکلنے کے لیے کیے گئے پاکستانی حکومت کی جانب سے کیئے گئے تمام تر اقدامات ناکام ثابت ہوئے ہیں اور سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات سے قرض کے باوجود روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستقل کم ہوتی جا رہی ہے جس کے سبب پاکستان مطلوبہ نتائج کے حصول میں ناکام رہا اور اسے آئی ایم ایف پیکج کے لیے رجوع کرنا پڑا۔واضع رہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2019 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اوپیک کی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث ہوا ہے۔
اس حوالے سے امریکا کی جانب سے شدید اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔


