دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںامریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کی حمایت کر کے خون آلود ہاتھوں سے...

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کی حمایت کر کے خون آلود ہاتھوں سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔ رجب طیب اردوان

ترکی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو اسرائیل کی حمایت پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا بریفنگ میں طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ خون آلود کرلیے ہیں۔

زرائع کے مطابق اردوان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جوبائیڈن آپ نے ہمیں یہ سب کہنے پر مجبور کیا ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو دفاع قرار دیا گیا ہے جبکہ اب امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز