واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ملاقات کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں امریکا نے عراق میں سے بھی اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عراقی اور امریکی رہنماؤں نے کھلے عام یہ تسلیم نہیں کیا کہ ان دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی کتنی ضرورت ہے۔
پیر چھبیس جولائی کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ملاقات کی تھی۔ دونوں لیڈروں کی بات چیت کو ‘اسٹرٹیجک ڈائیلاگ‘ کا نام دیا گیا۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک نے سکیورٹی کے تناظر میں کئی اہم اقدامات اٹھانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا۔ اس ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ رواں برس عراق میں سے بھی امریکا اپنا جنگی مشن ختم کر دے گا۔


