Homeخبریںامریکی صدر کا 'موساد' کے چیف سے شیڈول کے بغیر ملاقات

امریکی صدر کا ‘موساد’ کے چیف سے شیڈول کے بغیر ملاقات

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے چیف یوسی کوہن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

یہ امر باعث حیرت ہے کہ موساد چیف سے ملاقات صدر کی طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جو بائیڈن نے یوسی کوھن کو ملاقات کا پیغام ارسال کیا جو پہلے سے وائٹ ہاؤس میں‌ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق صدر بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں راہنماؤں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔

Exit mobile version