واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے قطر میں موجود اپنے تین فوجی اڈوں کو بند کر دیا ہے اور تینوں اڈوں کے عسکری ساز و سامان اردن منتقل کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ امریکی فوج نے گذشتہ ماہ مرکزی السیلیہ کیمپ، جنوبی السیلیہ کیمپ اور اور گولہ بارود کے مرکز فالکن کیمپ کو بند کر دیا ہے۔
امریکی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فالکن کیمپ مشرق وسطی میں امریکی سامان کی سپلائی کا ایک فرنٹ لائن مرکز تھا جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، آرمڈ کیرئر اور مختلف نوعیت کا سامان رکھنے کے لئے 27 گودام تھے۔
امریکی سنٹرل کمان سینٹکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں اڈوں کی سپلائی اور وہاں موجود سپورٹ مشن کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے ان تینوں اڈوں پر ایران کے وفادار ملیشیاؤں کے جانب سے متواتر حملے کیے جا رہے تھے۔


