یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںامریکی مطالبات منوانے کے لیے ایران پر سخت ترین دبائو ڈالا جائے...

امریکی مطالبات منوانے کے لیے ایران پر سخت ترین دبائو ڈالا جائے گا:جون بولٹن

واشنگٹن (ہمگام نیوز ویب ڈیسک)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مطالبات منوانے کے لیے ایران پر سخت ترین دباو ڈالا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اب باراک اوباما کی حکومت نہیں جو ایران کے ساتھ نرمی برتی جائے۔
انھوں نے آرمینینا کے دارالحکومت ایروان میں “آزادی ریڈیو” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کے حوالے سے امریکہ کی موجودہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمینیا اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات برقرار رہنا ایک مسئلہ ہے اور اس کا حل نکالیں گے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا، کہ آرمینیا کی ایران سے ملنے والی سرحد اہمیت کی حامل ہے۔ ہم ایران پر سخت ترین دباو ڈال رہےہیں تاکہ وہ اپنی جوہری سرگرمیوں سے باز آجائے،دہشت گردی کی حمایت اور پشت پناہی ترک کرے اور خطےمیں مداخلت کی پالیسی ختم کرے۔ ہمیں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، شام، عراق اور دوسرے علاقوں میں بڑھتی ایرانی سیاسی اور عسکری مداخلت پر بھی گہری تشویش ہے۔
جون بولٹن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوستوں کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے۔ ایران کے حوالے سےہماری پالیسی واضح ہے۔ توقع ہے کہ آرمینیا ایران کے خلاف ہمارے اقدامات میں امریکہ کی مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز