چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں معاشی بحران پرحسن روحانی سے...

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں معاشی بحران پرحسن روحانی سے استعفی کا مطالبہ

تہران(ہمگام نیوزڈیسک) عالمی خبررساں ادارےAFP کے مطابق ایران میں شیعہ انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے سے متعلق تقریب میں ایک مذہبی رہنما نے تقریر میں صدر حسن روحانی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ آپ مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بہار تک عہدے پر نہیں رہیں گے‘ ۔

ایرانی صدور کی مقبولیت دورسری 4 سالہ مدت کے دوران ختم ہوتے دیکھتے ہیں لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حسن روحانی خصوصی طور پر ایران میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

ایران میں جاری بحران کی وجہ سے کرنسی کی قدر میں بدستور کمی آرہی ہےجس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے ناقدین ان کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضع رہے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبرداری اور تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے حسن روحانی کو مذہبی رہنماؤں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے اقتدار کو خطرات درپیش ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ 2015 کے جوہری معاہدے سے گزشتہ برس دستبردار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ایرانی ریال کی قدر میں شدید کمی آئی اور ایران بھر میں مظاہروں میں بھی اضافہ ہوا۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق ایرانی ریال کی قدر مزید گررہی ہے، ایک امریکی ڈالر ایک لاکھ 33 ہزار ایرانی ریال کے برابر ہے جبکہ امریکہ سے جوہری معاہدے کے وقت ایک امریکی ڈالر 32 ہزار ریال کے برابر تھا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں 238 فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضع رہے ان کی مخالفین کی جانب سے کراج کے علاقے میں ایرانی صدر کے ساتھی اور پارلیمنٹ اسپیکر علی لاریجانی کو عوام کے مجمع سے خطاب کرنے سے روک دیا تھا۔

ریٹائر ایرانی جنرل حسن عباسی نے ایک تقریر میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ لوگ حسن روحانی علی لاریجانی اور جواد ظریف پر عہدے سے ہٹنے کے بعد جوہری معاہدے کی وجہ سے تھوکیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ حسن روحانی جوہری معاہدے کے خاتمے پر خوف سے کانپ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز