نئی دہلی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس نے انڈیا کو ایس-400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی دفاعی نظام کی فراہمی نے انڈیا کو 2017 کے امریکی قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے خطرے میں ڈال دیا ہے جس کا مقصد ممالک کو روسی فوجی ساز و سامان خریدنے سے روکنا ہے۔
روسی خبر ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق اتوار کو روسی فوجی تعاون ایجنسی کے سربراہ دمتری شوگائیف نے کہا کہ ‘پہلی سپلائی شروع ہوچکی ہے۔
زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے پانچ ارب 50 کروڑ ڈالر کے پانچ میزائل سسٹمز کے لیے 2018 میں معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے بارے میں انڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی چین سے خطرے کے مقابلے کے لیے ضرورت ہے۔
انڈیا کو کاؤنٹرنگ امریکہ ایڈورسریز تھرو سینکشنز ایکٹ (CAATSA) کے تحت امریکہ کی طرف سے متعدد مالی پابندیوں کا سامنا ہے۔
جس میں روس کو یوکرین کے خلاف کارروائیوں، 2016 کے امریکی انتخابات میں مداخلت اور شام کو مدد فراہم کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا اور ایران کے ساتھ ایک مخالف قرار دیا گیا ہے۔