یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںامریکی ڈالر 214 روپے سے تجاوز کر گیا

امریکی ڈالر 214 روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی (ہمگام نیوز ) انٹربینک میں روپے کی قدر میں 3 روپے 25 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 214روپے 25 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن دن کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے اضافے سے 212 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا تھا۔

کراچی انٹر بینک مارکیٹ ڈالر ڈیڑھ روپے اضافے سے 212 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آگیا۔

 

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ اس کے بعد بھی تیزی سے جاری رہا اور ساڑھے 12 بجے تک ڈالر مزید 3 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر 214روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آگیا۔

تاہم اس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا اور ڈالر 50 پیسے کمی کے بد 214 روپے 25 پیسے ہو گیا۔

فاریکس ماہرین ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سیاسی عدم استحکام کو قرار دے رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے گذشتہ روز پیش آنے والے سیاسی واقعات پر روپے کی قدر گر گئی، پی ٹی آئی کی جیت نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے شکوک پیدا کر دیے ہیں اور جذبات پھر منفی ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے آنے تک روپیہ اس ہفتے اتار چڑھاؤ کا شکار رہے گا۔

پنجاب میں ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے کیونکہ ان نتائج نے اتحادی حکومت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز