کراچی (ہمگام نیوز ) پاکستان میں روز بروز مشکل سیاسی معاشی حالات کی وجہ سے امریکی ڈالر کےمسلسل عروج کا سفر تسلسل کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی بے قدری و زوال پذیری بھی اس تناسب سے جاری ہے۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جہاں ڈالر مزید 1 روپے 85 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔آج کاروبار کے دوران 1 روپے 85 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 151 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز ہفتے کے پہلے کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1 روپے 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ 150 روپے 10 پیسے اور پھر 150 روپے 40 پیسے ہو گئی جو کہ پیر 3 جون کو 148 روپے 60 پیسے اور 148روپے 90 پیسے ہو گئی تھی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر،ویلیو گزشتہ روز 1 روپے 70 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 147 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 149 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 148 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 150 روپے 50 پیسے ہو گئی۔بزنس کمیونٹی و تاجر برادری اور عوام میں مہنگائی کی وجہ سے شدید تشویش پائی جارہی ہیں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے پاکستان کے سیاسی اسٹیبلشمنٹ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیاستدان رضا ربانی نے پاکستانی معشیت کی بدحالی بارے مہنگائی،بے روزگاری،افراط زر میں کمی،اور امریکی ڈالر کے ویلیو کی بڑھتی ہوئی مانگ ،اور پاکستانی روپیہ کے قدر میں مسلسل کمی بارے بیان دیتے ہوئے اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سیاسی معاشی حالات اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہی تو مستقبل قریب یا مستقبل بعید میں ریاستی وجود کو سخت قسم کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔