کوئٹہ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مستونگ سے حراست بعد لاپتہ دوکاندار محمد جان محمد شہی ولد محمد دین محمد شہی تاحال لاپتہ،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ بازار سے محمد جان محمد شہی جسے پاکستانی فورسز نے دکان سے گرفتار بعد لاپتہ کیا اور تاحال انکے بارے میں کسی قسم اطلاعات نہیں ہیں،جبکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بیان بھی سامنے آیا کہ ایک شخص کو مشتبہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا مگر انکا نام ظاہر نہیں کیا گیا،واضح رہے کہ محمد جان اپنی ٹال(لکڑی)کی دکان پر بیٹھا تھا جس سے انکے خاندان کا گزر بسر ہوتا تھا،محمد جان کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ وہ سخت ذہنی کوفت میں اور انھیں خدشہ ہے کہ دیگر بلوچ لاپتہ فرزندوں کی طرح انکو بھی جعلی مقابلے کا شکار بنایا جا سکتا اور انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپنے پیارے محمد جان کی بازیابی کی ایپل کی ہے جو اپنے پورے خاندان کی کفالت دکان میں لکڑیاں بھیج کر کرتے تھے