لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے لندن، امریکہ جرمنی، نیدر لینڈ اور آسڑیا میں پارٹی نمائندوں نے ہیومین راٹس واچ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مخلتف آفس میں جاکر انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کیا۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ انتہائی تشویش ناک صورتحال اختیار کرچکا ہے اگر عالمی ادارے بلوچستان کی صورتحال پر مذید خاموش رہے تو بلوچستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔
ُایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو پیش کیے گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حفیہ ادارے بلوچ قومی جدوجہد سے وابستہ کارکنوں کو خاموش کرانے کے لیے انکے فیملی ممبرز کو لاپتہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں کہ قومی جدوجہد سے وابستہ کارکنوں کی بیوی بچوں کو اٹھا کر فوجی کیمپوں میں رکھا گیا ہے اور کئی خواتین ابھی تک پاکستان کے ٹارچر سیلوں میں ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سینکڑوں خواتین اور کمسن بچے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سراپا احتجاج ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے کئی دیگر طلبا کو پاکستان نے لاپتہ کیا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔فری بلوچستان موومنٹ نے عالمی انسانی اداروں سے اپیل کیا ہے کہ وہ پاکستانی سرکار اور انکے زیر دست انسانی حقوق کے اداروں کے رپورٹ پر تاکیہ کرنے کے بجائے اپنے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ بلوچستان میں روانہ کریں اور ہزاروں مسنگ پرسنز کی فیملیز سے ملاقات کرکے حقائق جمع کریں اور پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں.